the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

جب مسجد گرانے سے نہیں روک سکا تو مندر بنانے سے کون روکے گا؟
لکھنو، ۲۰؍جون: (بی این ایس) یوپی میں اسمبلی انتخابات بگل بجتے ہی لیڈروں کے سر بدلنے لگے ہیں ۔ بی جے پی بھلے ہی مسلسل یہ کہہ رہی ہو کہ وہ رام مندر کو انتخابی مسئلہ نہیں بنائے گی لیکن پارٹی لیڈر یوگی آدتیہ ناتھ نے یوپی کے بستی میں رام مندر کو لے کر متنازعہ بیان دیا ہے۔  انہوں نے اشتعال انگیز انداز میں کہا کہ جب ایودھیا میں مسجد گرانے سے کوئی نہیں روک سکا، تو بھلا مندر بنانے سے کون روکے گا۔ اتوار کو رام کتھا کے پروگرام میں پہنچے یوگی آدتیہ ناتھ نے انتظامیہ کو دھمکی بھرے انداز میں کہا 'بھگوان رام کے مندر کو بننے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔ جب مسجد ڈھانے سے کوئی نہیں روک پایا تو مندر



بنانے سے کون روکے گا؟ بی جے پی رہنما یہیں نہیں رکے انہوں نے اپنے مشتعل انداز میں بھارت رتن مدر ٹریسا کو لے کر بھی تبصرہ کیا ۔ انہوں نے کہا 'مدر ٹریسا تبدیلی مذہب کرواتی تھی آج بھی سروس کے نام پر تبدیلی مذہب جاری ہے ۔ ٹریسا کے لوگ ہندوستان کا سائی کرن کرنے کا کام کرتے ہیں ۔ ملک کے شمال مشرقی ریاستوں میں ان عیسائیوں نے کس طرح سے خطرناک صورتحال پیدا کر رکھی ہے اسے دیکھنا ہے تو جھارکھنڈ، اروناچل، تریپورہ، ناگالینڈ اور میگھالیہ جائیے۔ آدتیہ ناتھ نے کیرانہ کے معاملے پر دکھ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'ہندو کب تک فرار کرے گا اور وہ جائے گا کہاں؟ پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے ہندوؤں کو بھگایا گیا تب کسی نے عدم برداشت کی بات نہیں کی تب کسی نے کوئی انعام واپس نہیں کیا۔ '
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.